بجلی کی قیمت میں کمی صنعت و تجارت کے فروغ میں مفید ثابت ہو گی،نعیم صدیقی

حکومت کی جانب سے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کو معمول کے مطابق رکھنے کیلئے وزیراعظم کی صدارت میں جو فیصلے کئے گئے ہیں وہ پاکستان کی صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ کیلئے بہت مفید ثابت ہوںگے۔روزگار کے مسائل پر قابو پانے کے علاوہ اس اقدام کی بدولت ہماری صنعتی پیداوار کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔جو صنعت بجلی کی لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہے وہ بھی کام شروع کر دے گی۔ بجلی کی زائد قیمت کی وجہ سے رات کو شفٹ بند کر دی جاتی تھیں لیکن اب ان شفٹوں میں کام ہوگا تو لوگون کو روزگار ملے گا اور ہماری صنعت کا پہیہ چلتا رہے گا۔پاکستان میں کورونا کی لہر  میں ایک مرتبہ پھر شدت آرہی ہے ۔حکومت نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے سخت فیصلے کئے ہیں جن میں جرمانے اور قید کی سزائیں بھی شامل ہیں تاہم عوام پر لازم ہے کہ وہ اپنی صحت اور زندگی کی خاطر ان احتیاط اور ہدایات پر عمل کریں۔اس مرتبہ حکومت نے مکمل لا ک ڈائون نہ کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ بہت مناسب ہے ہم دیکھتے ہیں کہ پہلی مرتبہ کورونا وبا کی وجہ سے انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت معاشی اور معاشرتی مسائل پیدا ہوئے تھے لیکن اب کاروبار اور صنعتیں بند نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ  معیشت اورعوام کیلئے نہایت مفید ہے کیونکہ کام اور روزگار کے بغیر پاکستان کے لوگ بہت زیادہ تکلیف دہ مالی اور معاشی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔اب جب کہ معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکول بھی کھلے رکھے جائیں گے تو ایسے حالات میں عوام پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں۔اگرچہ پاکستان میں کورونا کے کیس بھی بڑھ رہے ہیں اس لیے ایس اپیز پر عمل کرنا عوام کے اپنے مفاد میں ہوگا۔ حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جو کہ مکمل لاک ڈائون سے بہت بہتر اور عوام کیلئے فائدہ مند ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں صنعتکاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہر قسم کی صنعتوں کی بجلی کی پیک آور قیمت ختم کرنے اور اضافی بجلی کے استعمال پر 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا اور مشیر خزانہ کے ہمراہ نیوز بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والی بجلی بھارت اور بنگلہ دیش میں صنعتکاروں کو دی جانے والی بجلی سے 25 فیصد مہنگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے خطے میں واقع ممالک کے مقابلے میں ہماری برآمدات متاثر ہو رہی ہیں کیونکہ ان کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔بجلی مہنگی ہونے کے بارے وزیراعظم کا کہنا یہ ہے کہ بدقسمتی سے بجلی بنانے کے مہنگے معاہدوں پر دستخط کیے گئے جس کی وجہ سے ملک میں بہت سے مسائل آئے جن میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہماری صنعت، کم قیمت بجلی استعمال کرنے والی صنعتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 میں ہماری برآمدات بڑھنے کے بجائے کم ہونا شروع ہوگئیں اور 25 ارب ڈالر سے 20 ارب ڈالر کی حد تک گر گئی۔موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی برآمدات بڑھانے کی کوشش کی کیوں کہ ملک کی دولت میں اسی وقت اضافہ ہوتا ہے جب اس کی شرح نمو برآمدات پر انحصار کرے، جتنی برآمدات میں اضافہ ہوگا، ملک میں پیسے آئیں گے، دولت میں اضافہ اور روپے کی قدر مضبوط ہوگی۔
حکومت کی جانب سے برآمد کنندگان کو بہت سی مراعات دی گئی ہیں اس کے ساتھ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی برآمدات کورونا وبا کے اثرات سے بڑی تیزی سے باہر آئیں۔اس لحاظ سے پاکستان نے کورونا وبا کی صورتحال کا سب سے بہتر انداز میں مقابلہ اور تدارک کیا ہے۔اس کا دنیا نے اعتراف بھی کیا ہے۔اب ہم یہ امید کرتے ہیں کہ موجودہ حالات میں وزیراعظم نے صنعتوں کیلئے جس پیکج کا اعلان کیا ہے اس کے نتیجے میں ہماری مصنوعات کی برآمدات اور مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔حکومتی فیصلے کے مطابق یکم نومبر سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت کے لیے معمول سے زیادہ بجلی کے استعمال پر آئندہ برس جون تک 50 فیصد رعایت دی جائے گی اور آئندہ 3 سال تک ہر قسم کی صنعت کے لیے 25 فیصد کم قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی یعنی صنعتوں کے لیے اب پورا وقت ‘آف پیک اورتصور کیا جائے گا۔ اس سے قبل کئی دہائیوں سے یہ ہورہا تھا کہ 7 سے 11 بجے ‘پیک اور’ کے درمیان بجلی کی قیمت زیادہ ہوجاتی تھی۔اب امید ہے کہ ہماری معیشت 24 گھنٹے چلے گی کیونکہ ‘پیک اور’ اور ‘آف پیک اور’ کا فرق بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ امید ہے کہ ہماری کاروباری برادری بھی ان اقدامات سنجیدگی سے لے گی اور عوام بھی مدد کرے گی۔ ان تمام اقدامات سے روزگار پیدا ہوگا، منڈیوں میں تیزی آئے گی صنعت کا پہییہ تیز چلنے کے ساتھ ہماری صنعت مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقت کی حامل ہوگی جس سے قیمتوں میں فرق پڑے گا۔
یہ بات پاکستانی معیشت کیلئے اطمینان کا باعث ہے کہ عالمی وبا کووِڈ 19 کے باوجود پاکستان میں سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ سطح تک گئی ۔ تعمیراتی صنعت کی ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ صنعت کے پھلنے پھولنے سے ملک میں دولت میں آئے گی جس کے نتیجے میں حکومت قرضوں کی ادائیگی کر سکے گی۔بجلی کی قیمت میں کمی سے معیشت میں بہتری اور تیزی آئے گی، صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ پوری دنیا کساد بازاری سے گزر رہی ہے اور عالمی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد منفی ہے ان حالات میں پاکستان میں شروع نمو مثبت ہو رہی ہے، ہماری سیمنٹ کی فروخت، گاڑیوں، موٹرسائیکلز، ٹریکٹر، کھاد، ٹیکسٹائل، تعمیراتی سے وابستہ اور بڑے پیمانے کی صنعتوں میں تیزی ہے لیکن یہ آرڈر پورے نہیں کر پارہے۔ ان کی پیداوار بڑھانے کے لیے ضروری تھا کہ بجلی کی لاگت کم کی جائے تا کہ پیداوار زہادہ ہو سکے۔اس سے پہلے پیک اورز کے درمیان صنعتوں میں شفٹس بند کردی جاتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا بلکہ چوبیس گھنٹے کام ہوگا مشینوں کا پہیہ چلتا رہے گا۔پاکستان میں پہلی مرتبہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ آئندہ تین سال کیلئے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت کیا ہوگی۔حکومت کیلئے لازم ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کرے کہ عوام کے روزگارپر منفی اثرات نہ ہوں کیونکہ کوروناوبا کے پھیلائوکا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے لیکن حکومت کیلئے ہر وہ قدم اٹھانا لازم ہے کہ جس کی بنیاد پر ہم وبا کے پھیلا ئوکو روک سکیں اور خدانخواستہ دوبارہ ایسے حالات پیدا ہوں کہ لاک ڈائون کے باعث لوگ گھروں میں قید روزگار اور کاروبار سے محروم ہو جائیں۔

hairy girl https://credit-n.ru/offer/kredit-nalichnymi-bank-moskvyi.html hairy girl https://credit-n.ru/order/zaymyi-webbankir-leads.html hairy woman https://credit-n.ru/offers-zaim/zaymigo/ https://credit-n.ru/order/zaim-fastmoney.html https://credit-n.ru/order/do-zar.html срочный займ buy over the counter medicines взять займ на киви кошелекзайм на киви кошелек онлайн срочнозайм под авто займ на улучшение кредитной историиёкапуста займзайм на карту быстроденьги быстрый займ онлайн спбзайм онлайн без отказа срочнозайм без проверок на киви займ без отказа отзывыбыстрый займ спбзайм наличными срочно быстро займ онлайн на картузайм на карту сбербанк без отказазайм под залог телефона получить займ на банковский счетзайм в тихорецкевкармане онлайн займ займ под залог птс челябинскзайм на киви кошелек без паспортазайм под расписку новосибирск займ без отказа на банковский счетзайм онлайн мфозайм 250 000 займ с 18 лет без процентовбыстрый займ с маленьким процентомзайм на карту омск займ на яндекс деньги без отказазайм плюсзайм экспресс отзывы займ онлайн на счет срочнобыстрый займ ульяновскзайм без проверки карты деньга займзайм на карту без отказов круглосуточнозайм под залог птс

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں